لاہور:پی ایچ اے میں کروڑوں روپے مالیت کی بے ضابطگیاں ،بڑے بڑے افسران کے گرد گھیرا تنگ،باغی ٹی وی کےمطابق پی ایچ اے میں کرپشن کے ایک میگا سیکنڈل کی تحقیقات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق پی ایچ اے میں کرڑوڑں روپے مالیت کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے لاہورانٹی کرپشن نے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اینٹی کریشن لاہور نے تین ڈاریکٹر وں کو طلب کر کیا ان افسروں میں سابق ڈاریکٹر فنانس ندیم خاں ڈاریکٹر ہارٹیکچر محمد تحسین اور پروجیکٹ ڈاریکٹر باغ جناح محمد اختر شامل ہیں
شکایت گزار محمد جاوید کے مطابق ان افسروں نے پی ایچ اے میں کڑرورں روپے کی کرپشن کی ہے اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے ادارے کو بہت نقصان پہنچا ہے جس پر اینٹی کرپشن نے ان افسروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے