مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

تہران: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک...

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال،عدالت نے کیا جواب طلب

پشاور: پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختون خوا کے...

پائلٹ نے خاتون دوست کیلئے کاک پٹ کوبنایا کمرہ، شراب کا بندوبست کرنے کا بھی کہہ دیا

ایئر لائن کے پائلٹ نے خاتون دوست کے لئے کاک پٹ کو فائیو سٹار روم بنوا کر بستر لگوا دیا، شراب کا بندوبست کرنے کا بھی کہہ دیا، ایوی ایشن نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

وقعہ بھارت کی ایئر لائن ایئر انڈیا کا ہے، ایئر انڈیا کی دبئی سے دہلی پرواز جا رہی تھی جس کے پائلٹ نے اپنی خاتون دوست کے لئے کاک پٹ کو آرام دہ، فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے جیسے بنا دیا، کاک پٹ میں بستر لگوایا گیا، کاک پٹ میں پائلٹ نے خاتون دوست کے لئے ناشتہ بھی منگوایا اور یہاں تک ہی نہیں بلکہ پائلٹ نے شراب کا انتظام کرنے کو بھی کہا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کی خاتون دوست اسی جہاز میں اکانومی کلاس میں سفر کر رہی تھی پائلٹ نے کریو ممبر سے پوچھا کہ بزنس کلاس میں کوئی خالی سیٹ ہے ،کریو ممبر نے کہا کہ کوئی سیٹ خالی نہیں ہے جس کے بعد پائلٹ نے کاک پٹ کو ہی خاتون دوست کے لئے کمرہ بنا دیا اور وہاں‌ بلا کر اسکے ساتھ سفر میں کچھ وقت گزارا، پائلٹ کی خاتون دوست کاک پٹ میں آئی تو جہاز کے عملے کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ میں کاک پٹ میں یہ سب اچھا نہیں محسوس کر رہا تھا، میری بات سن کر پائلٹ نے کریوممبر کو بدل دیا اور اسکے ساتھ انتہائی تزلیل والا سلوک کیا گیا

بعد ازاں بات جب ایوی ایشن حکام اور ایئر لائن حکام تک پہنچی تو ایئر لائن ترجمان نے اس واقعہ پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا،جبکہ ایوی ایشن حکام نے پائلٹ کو کام سے روک دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق پائلٹ نے 26 فروری کو قوانین کی خلاف ورزی کی اور خاتون دوست کے ہمراہ کاک پٹ میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا نے بھی واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan