ایئر انڈیا کی پرواز میں دوران سفر کھانے سے بلیڈ نکل آیا
بھارتی پرواز میں مسافر کو دیئے گئے کھانے سے بلیڈ نکل آیا.
تصور کریں کہ آپ اپنی پرواز کے دوران کھانا کھانے لگیں اور کھانے میں سےدھات کی تیز بلیڈ نکل آئے تو آپ کیا کریں گے؟ حال ہی میں، ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسافر کو دیئے گئے کھانے کے اندر سے ایک تیز دھاتی بلیڈ نکل آیا۔ ٹاٹا گروپ کے زیر کنٹرول ایئر لائن نے تصدیق کی کہ کھانے میں دھاتی بلیڈ شامل تھا۔ ایئر انڈیا کے چیف کسٹمر ایکسپریئنس آفیسر، راجیش ڈوگرا نے کھانے میں پائے جانے والے دھاتی بلیڈ کہاکہ یہ کچی سبزیوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی مشین سے نکلی ہے۔ کمپنی نے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سختی کر رکھی ہے،
مسافر جس کے کھانے سے بلیڈ نکلا کا کہنا ہے کہ وہ کھانا کھا رہا تھا کہ اسے احساس ہوا کہ اسکے منہ میں دھات کی کوئی چیز گئی ہے جو چبائی نہیں جا رہا جب اس نے اسے منہ سے باہر نکالا تو وہ بلیڈ تھا، بلیڈ فروٹ چاٹ کی ڈش میں تھا،شکر قندی اور انجیر کی فروٹ چاٹ مسافروں کو دوران پرواز دی گئی تھی جس سے بلیڈ نکلا، مسافر کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اس میں ایئر انڈیا کی کیٹرنگ سروس قصور وار ہے،
اس واقعے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایئر انڈیا نے کھانے میں بلیڈ کی موجودگی کی تصدیق کی۔ ایئر انڈیا کے چیف کسٹمر ایکسپریئنس آفیسر راجیش ڈوگرا نے واضح کیا کہ دھاتی بلیڈ سبزیوں کی پروسیسنگ مشین سے نکلی ہے جسے ان کے کیٹرنگ پارٹنر نے استعمال کیا ہے۔
ایئر انڈیا میں کھانے کی شکایت پہلی بار نہیں آئی، اس سے پہلے بھی کئی شکایات آ چکی ہیں، ایئر انڈیا کے ایک اور مسافر، ونیت کے، نے سوشل میڈیا پر ایئر لائن کی خدمات سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس نے فلائٹ میں 25 منٹ کی تاخیر کی شکایت کی اور کھانے کے ناقص معیار اور بزنس کلاس کی سیٹوں کی حالت بیان کی، کھانا باسی اور سیٹیں بھی خراب تھیں
کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے
ایئر انڈیا کے پائلٹ کی دوران تربیت موت ہو گئی ہے
بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت