آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، صدر آزاد کشمیرنے میر پور میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ زلزلہ کے بعد امدادی کاموں میں پاک آرمی،حکومتی اداروں کاکردارقابل تعریف رہا، متاثرین کی بحالی آبادکاری کویقینی بنایا جائے گا،

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

صدر آزاد کشمیر نے زلزلہ سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کسی صورت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صدر آزاد کشمیر نے حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا.

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200ملین لگایا ہے ۔ زلزلہ میں تاجر برادری کو 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی ۔

وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

Shares: