لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو 2 بجے پیش کرنے کا حکم

0
44
pmlq

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

وکیل نیب نے کہا کہ ہم تفصیلی جواب جمع کروانا چاہتے ہیں ،جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے پھر پرویز الہی کی رہائی کا آرڈر کردیتے ہیں آپ جواب جمع کرواتے رہیں ،نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ نیب نے قانون کے مطابق پرویز الٰہی کو گرفتار کیا ،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایسا کیا ہوگیا تھا کہ پرویز الٰہی کے وارنٹ جاری کیے گئے ،وکیل نیب نے کہا کہ ہمیں عدالت کا نہ حکم ملا نہ نوٹس ہوا ،یہ کیس نیب کا ہے اس کیس کو ڈویژن بینچ سنے گا ،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ نہ تو یہ اپیل ہے نہ نیب کیس میں ضمانت کا معاملہ ہے میں نے اللہ کو جواب دینا ہے میری نظر میں ضروری نہیں یہ کیس ڈویژن بینچ سنےآپ یہ بتائیں کیا آپ نے اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل یا کسی اور اتھارٹی سے اجازت لیکر پرویز الہٰی کو گرفتار کیا ؟ آپ چاہے 100 کیسز کی پرویز الٰہی کے خلاف انکوائری کریںاگر آپ انکوائری کا کہتے ہیں تو میں سیشن جج کو حکم دے دیتا ہوں میں ساتھ ہی پرویز الٰہی کی رہائی کا ارڈرکردیتا ہوں انکوائری بعد میں ہوتی رہے

جسٹس امجد رفیق نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ یہ معاملہ پنجاب حکومت سے متعلق نہیں پھر آپکو کیوں مداخلت کررہے ہیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے کہا کہ میں عدالت کے سامنے استدعا کررہا ہوں،عدالت نے کہا کہ آپ کی استدعا سن لی ہے اب پرویز الہی کے وکیل کو بات کرنے دیں

پرویز الہی کے وکیل عامر سعید نے دلائل کا آغاز کردیا ،پرویز الہی کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب میں غیر قانونی حراست سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کردیا پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز الٰہی کو عدالت طلب کریں اور نیب وارنٹ غیر قانونی قرار دیں عدالت رہائی کے بعد پرویز الٰہی کو ضمانت دے سکتی ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو 2 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا

نیب لاہورکا پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ: نیب لاہور نے پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا، نیب نے پرویز الٰہی کی درخواست دو رکنی بینچ کو بھجوانے کے لیے درخواست دائر کر دی ،نیب نے درخواست کی کہ پرویز الٰہی کی درخواست ہو سنگل بنچ سے دو رکنی بینچ کو منتقل کیا جائے ۔سنگل بنچ کے پرویز الٰہی کو پیش کرنے کے احکامات پر عملدرآمد روکا جائے ۔

پرویز الہی کو کتنے برس جیل میں رکھیں گے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے؟ عدالت
لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کی نیب میں گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر دوبارہ سماعت شروع ہوئی،پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا جا سکا ،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے عدالت میں کس نے پیش ہونا ہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ بس نیب کی ٹیم آرہی ہے ،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ پرویز الہی کہاں پر ہیں ؟ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ پرویز الہی کو فوری عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا ،پرویز الہی ہائی لیول کی شخصیت ہے پرویز الہی کو سکیورٹی ارینج نہیں ہوسکتی ،پرویز الہی کی جان کو خطرہ ہے ،سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق پرویز الہی کی جان کو شدید خطرات ہیں ،پرویز الہی کو عدالت پیش کرنے سے پہلے بہت سے معاملات کو دیکھنا پڑے گا، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کس کی رپورٹ ہے ، آپ سی ٹی ڈی کے اس افسر کو عدالت بلائیں جس نے کہا ہے کہ پرویز الہی کی جان کو خطرات ہیں ، پرویز الہی کو کتنے برس جیل میں رکھیں گے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ،آپ پرویز الہی کو احتساب عدالت میں پیش کرسکتے ہیں مگر یہاں جان کو خطرہ کیسے ہوگیا؟آپ کھل کر بات کریں چاہتے کیا ہیں آپ ، کیا آپکے پاس کوئی آڈر ہے یا کوئی لیٹر ہے کہ یہ ڈبل بینچ ہی سنے گا؟ پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں موجود ہے کہ دو رکنی بینچ نیب کے کیسز کی سماعت کر سکتا ہے، سنگل بینچ نیب کے کیسز کی سماعت نہیں کرسکتا ،

جسٹس امجد رفیق نے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل وقار نقوی کو ہدایت کی کہ پانی میں مدھانی ناں ماریں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ معاملہ نیب کے ڈویژنل بینچ کے پاس جائے گا ،وقار نقوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے، جس پرجسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ کیا کوئی نوٹیفکیشن وغیرہ موجود ہے تو یکھائیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں یہ کیس نا سنو تو چیف جسٹس کو درخواست دیں ،

پرویز الٰہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ،پرویز الٰہی کی درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر فریق ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی ۔نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹی گیشن میں غیرقانونی طور پر اپ گریڈ کیا۔نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے۔عدالت پرویز الٰہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply