بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن کو بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ایشوریا رائے کی فنی صلاحیتوں کو سمجھنے میں دیر کیوں لگی تھی-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ ایشوریا رائے کو بالی ووڈ کی ’پرفیکٹ جوڑی‘ سمجھا جاتا تھا، دونوں فنکاروں نے بالی ووڈ کی فلم دھوم 2، جودھا اکبر اور گزارش میں ایک ساتھ کام کیا، تاہم فلموں میں کام کرنے سے قبل ہریتھک روشن ایشوریا رائے سے متعلق ایک رائے رکھتے تھے۔
ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار ہریتھک روشن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں اداکارہ ایشوریا رائے کو فنی صلاحیتوں سے عاری اداکارہ سمجھتے تھے، انہیں لگتا تھا کہ ایشوریا رائے کے پاس سوائے خوبصورت چہرے کے کچھ بھی نہیں۔
ہریتھک روشن نے بتایا کہ جب اداکارہ ایشوریا رائے نے ان کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تو انہیں اپنی رائے واپس لینا پڑ گئی۔
ہریتھک روشن نے کہا کہ ایشوریا کے پاس خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ بھی ہے، وہ بہت باہمت اداکارہ ہیں، غلط رائے قائم کر کے میں نے بےوقوفی کی بعض اوقات خوبصورتی صرف اپنی دوسری صلاحیتوں کو اپنے اندر لے جاتی ہے۔
تاہم ، دھوم 2 کے لئے ریو ڈی جنیرو میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ شوٹنگ کے صرف ایک شیڈول نے خوبصورت اداکارہ کے بارے میں ہریتک کی رائے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا تھا-
اسی انٹرویو میں ، ہریتک نے مزید کہا تھا کہ وہ ایشوریا کی ‘لگن’ ، ‘مستقل توجہ’ اور ‘کام کرنے کے لئے نقطہ نظر’ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں۔ ہریتک نے یہ بھی کہا کہ ایش خوبصورت ہونے کے علاوہ ایک ’سوچنے والی اداکارہ‘ ہیں۔