مشہور ہے کہ دنیا میں کسی بھی انسان کے سات ہم شکل پائے جاتے ہیں اور جب بات کی جائے مشہور شخصیات کی تو آئے دن سوشل میڈیا پر ان کے ہمشکل چہروں کے چرچے رہتے ہیں-
باغی ٹی وی : ای ٹائمز کے مطابق ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے لہذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے والی خواتین کو کوئی نہ جانے خاص طور پر انٹرنیٹ اور ٹک ٹاک کے اس دور میں –
‘لکی: نو ٹائم فار لو’ اداکارہ سنیہا الال ، مراٹھی اداکارہ مانسی نائیک سے لے کر امریکی اور ایرانی ماڈل مہالاگھا، پاکستانی بلاگر اور انفلوئنسر آمنہ عمران تک ، ایشوریا رائے کی دنیا میں موجود 6 ہم شکل (مشابہت) رکھنے والی خواتین پر ایک نظر ڈالیں-
بالی ووڈ اداکارہ اسنیہا الال اپنی اداکاری سے زیادہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’لکی؛ نوٹائم فور لو‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا یہ فلم لوگوں کو متاثر نہیں کرسکی ایشوریہ رائے سے مشابہت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہیں –
تاہم اس کے بعد بھی اداکارہ اسنیہا نے چند فلموں میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہیں سنیہا کا فلم انڈسٹری میں مختصر کیرئیر رہا۔ انہوں نے ساؤتھ میں بھی چند فلمیں کی ہیں تاہم ان کی پہچان آج بھی بطور ایشوریا رائے کی ہم شکل کے طور پر ہی کی جاتی ہے۔
مانسی نائیک ایک معروف مراٹھی فلمی اداکارہ ہیں اداکارہ مانسی نائیک بھی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ مشابہت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ مانسی باکسر پردیپ کھریرا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کی وجہ سے خبروں میں رہی تھیں۔ اداکاری کےعلاوہ مانسی بہترین ڈانسر بھی ہیں۔ ماناسی کی لُکس کی وجہ سے لوگ اکثر انہیں سابقہ بیوٹی کوئین ایشوریا رائے کی کاپی قرار دیتے ہیں-
پاکستانی آمنہ عمران بلاگر اور انفلوئنسر ہونے کے ساتھ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کو ایشوریا رائے سے بے حد مماثلت کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی خوب شہرت ملی آمنہ امریکہ میں رہتی ہیں انہوں نے لوگوں کی توجہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے کھینچی جب ان سے بالی وڈ اداکارہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آمنہ نے انکشاف کیا کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی فلمیں ’دیوداس‘ ، ’امراؤ جان‘ ، ’محبتیں‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ کو پسند کرتی ہیں۔
موج امرتا بھی ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اموج امرتا کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے ایشوریا رائے کے بولے گئے ڈائیلاگز پر لپسنگ کرکےٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں امرتا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی فین فالونگ رکھتی ہیں-
مہالاگھا ایرانی نژاد امریکی انفلوئنسر اور ماڈل ہیں۔ حالانکہ ان کا نام تھوڑا مشکل ہے لیکن اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے بےحد مماثلت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ نوجوانی میں ہی میڈیا سے وابستہ ہوگئی تھیں کئی میگزین کا سرورق رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں مہالاگھا کانز فلم فیسٹیول میں بھی اپنے جلوے دکھا چکی ہیں انہوں نےخاص طور پر ایشوریہ سے نمایاں مشابہت پر ہندوستانی سامعین کی توجہ حاصل کی۔
بھارتی شہر اندور سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار آشیتا راتھور بھی ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے مقبول ہوئیں اور اس فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے ان کی تصاویر اور ویڈیوز ثابت کرتی ہیں کہ واقعی ان کے اور ایشوریہ کے درمیان ایک غیر معمولی مشابہت ہے۔ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس "ڈٹو ایشوریہ” اور "ایشوریہ جی جیسی خوبصورت نظر” جیسے تبصروں سے بھری ہوئی ہیں۔ ا کی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ، ایک صارف نے تبصرہ کیا: "آپ بالی ووڈ یا ٹالی وڈ میں کوشش کیوں نہیں کرتیں ، آپ ایشوریہ رائے بچن کے بعد اگلی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہوں گی یا آپ دونوں ایک فلم میں جڑواں بہنوں کا کردار ادا کر سکتی ہیں-