ایشوریا رائے سے متعلق کمنٹس پرعبدالرزاق اور شاہد آفریدی کا بیان

عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
0
159
razzaq

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

باغی ٹی وی : مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ عبدالرزاق کی تقریب کے دوران بات غور سے نہیں سنی تھی کہ انہوں نے کیا کہا کیونکہ محفل میں تمام افراد ہنس رہے تھے تو بھی ہنسا، رزاق کی عادت ہے وہ تفریح کرتا رہتا ہے، میں جانتا تھا کہ اس کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ کچھ کہے گا تاہم جب تقریب سے واپس گھر آیا تو کسی نے میرے ساتھ کلپ شیئر کی اور پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے اصل میں کیا کہا تھا،عبدالرزاق سے ایشوریہ رائے کے بارے میں اپنے تبصرے پر معافی مانگنے کو کہوں گا-
https://x.com/_FaridKhan/status/1724478471471259653?s=20
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی تھی، مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں اُن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت ان کی تضحیک کرنا نہیں تھی-

عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا

https://x.com/_FaridKhan/status/1724395785599529186?s=20

واضح رہے کہ دوران پروگرام سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا،اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں،اس موقع پر عبدالرزاق نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سوچ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اور اس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتااس بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایشوریا سے معذرت بھی کر لی ہے۔
https://x.com/SharyOfficial/status/1724065501712707996?s=20

ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ …

Leave a reply