آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں دعا سے متعلق گفتگو جاری
آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں دعا سے متعلق گفتگو جاری
باغی ٹی وی: :آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں دعا سے متعلق گفتگو ہورہی ہے. دعا عبادت کا بنیادی جز ہے اور ایک حدیث میں دعا کوہی عبادت کہا گیا ہے . رمضان اور دعا کا آپس میں گہرا تعلق ہے. افطار ٹرانسمشن میں شریک مہمان سکالر دعا کی اہمیت ، اس کی ضرورت اور اس کے آداب پر سیر حاصل اور مفید گفتگو کریں گے.
واضح رہے کہ رحمت ہی رحمت ٹرانسمشن سوشل میڈیا پر سب سے بڑی ٹرانسمشن ہے جو رمضان البارک کے پر سعادت مہینے میں پیش کی جارہی ہے یہ ٹرانسمشن مبشر لقمان یو ٹیوب چینل پر پہلے رمضان سے جاری ہے. آج کے مہمان ڈاکٹر عامر بندش کارڈیالوجسٹ اور ڈاکٹر سیدخزیمہ بخاری ہوں گے . یوکے سے نجم شیراز اور کوثر کاظمی پروگرام کا حصہ ہوں گے جو اس ٹرانسمیشن میں اپنی ماہرانہ رائے بھی دیں گے. جبکہ میزانی کا فریضہ مبشر لقمان اور مریم خان انجام دے رہی ہیں.
اس لنک پر یہ پروگرام دیکھا جا سکتا ہے
https://www.youtube.com/watch?v=YM63445v4EY