آج تک میں شکیب کی بہت عزت کرتا تھا لیکن وہ سب کچھ کھو بیٹھا،اینجلو میتھیوز

یہ بنگلہ دیش تھا اسی لیے ایسا ہوا
0
113
sports

نئی دہلی: سری لنکا کے کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے کہا ہے کہ یہ بنگلہ دیش تھا اسی لیے ایسا ہوا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ٹیم نے ایسا کیا ہوگا-

باغی ٹی وی : میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹائم آؤٹ کے معاملے پر اینجلو میتھیوز نے کہا کہ میں 15 سال سے کھیل رہا ہوں لیکن جو کچھ آج بنگلہ دیش نے کیا ایسا کبھی نہیں دیکھا، یہ بنگلہ دیش تھا اسی لیے ایسا ہوا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ٹیم نے ایسا کیا ہوگا،یہ شکیب الحسن اور بنگلہ دیش کی طرف سے ذلت آمیز تھا اگر وہ اس طرح کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو اس میں بہت بڑی غلطی ہے صرف ذلت آمیز،آج تک میں شکیب کی بہت عزت کرتا تھا لیکن وہ سب کچھ کھو بیٹھا، ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہیں، ہم بعد میں سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے، تاریخ میں پہلی بار انٹر نیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی ، بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔

آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا اس طرح میتھیوز پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آؤٹ کی وجہ سے آؤٹ قرار پائے۔

Leave a reply