اجیت ڈووال مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

0
41

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر پہنچ گئے۔

چور مچائےشور ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی

واضح رہے کہ اجیت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو بھارتی زیرانتظام علاقوںمیں تقسیم کرنے کے منصوبے میں اہم کردار بتایا جاتا ہے۔اجیت کی ہدایت پر ہی مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ مودی حکومت کے فیصلوں کےخلاف وادی میں احتجاج نہ ہو سکے۔ تاہم کشمیریوں نے بھارتی پابندیوں کو ٹھکراتے ہوئے اکثر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

یہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد اجیت کا دوسرا دورہ ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اجیت مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی کی تازہ ترین صورتحال دیکھیں گے اور بھارت نواز سیاسی رہنماﺅں کی نظربندی کا بھی جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ اجیت نے 5اگست کے بعد بھی مقبوضہ وادی میں کئی دن تک قیام کیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم ہونے کے بعد 53دن سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔

کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے بھی اپنے 4روزہ دورہ کشمیر سے واپسی پر کہا تھا کہ وادی میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں۔

Leave a reply