ترجمان کے پی حکومت نے قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ، کیا ہے وہ طریقہ ، جانیئے

پشاور:ترجمان کے پی حکومت نے قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ، کیا ہے وہ طریقہ ، جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ مقبول لیڈر ہیں‌، اجمل وزیر نے قبائلی علاقوں‌کی عوام کے مسائل کو سننے کے لیے قبائلی علاقوں جو طریقہ اختیار کیا وہ بہت کارگر ثابت ہورہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع نے آج جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی سمیت دیگر علاقوں‌کا دورہ کیا ، دورے کے دوران اجمل وزیر نے جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی میں کھلی کچہری کا اہتمام جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی لوگوں نے اجمل وزیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا مسائل کے فوری حل کیلئے اجمل خان وزیر نے ہدایات جاری کر دیے۔

یاد رہےکہ اجمل وزیر قبائلی علاقوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے شروع دن سے ہی بڑے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے قبائلی عوام بھی اجمل وزیر کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

Comments are closed.