جولائی 2020 سے مارچ 2021 تک موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی صورتحال .کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 6271.632 ملین روپے اور حیدرآباد سے 406.888 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا اسی مد میں سکھر سے 188.530 ملین روپے اور شہید بےنظیر آباد سے 75.875 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 90.588 ملین روپے اور میرپور خاص سے 49.785 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1347.812 ملین روپے اور حیدرآباد سے 66.106 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا اسی مد میں سکھر سے 31.548 ملین روپے اور شہید بےنظیر آباد سے 8.494 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جائیداد ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 19.865 ملین روپے اور میرپور خاص سے 9.729 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔افسران رواں مالی سال کے اختتام سے قبل اپنے ٹیکس اہداف حاصل کریں۔ٹیکس اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اچھی کارکردگی کے حامل افسران تعریف کے مستحق ہیں۔ ٹیکس جمع کروانے کے خواہشمند آن لائن ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔

ایک سال کی گاڑیوں کے ٹیکس اور جائیداد ٹیکس وصولی کی صورتحال
Shares: