بریکنگ، پیپلز پارٹی کا استعفے دینے کا فیصلہ

0
40

بریکنگ، پیپلز پارٹی کا استعفے دینے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی آج استعفے دے دے گی، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی پی رہنما راجہ پرویزاشرف،سینیٹر شیری رحمان اورقمرزمان کائرہ آج اسٹیئرنگ کمیٹی سے استعفے دیں گے،سی ای سی کاموقف ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے،کوئی جماعت کسی کی ماتحت نہیں، شوکازنوٹس دے کردانستہ اپوزیشن اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی پی ڈی ایم کوفعال رکھناہے توپیپلزپارٹی اوراے این پی سے معافی مانگی جائے،اہم فیصلوں کااعلان بلاول بھٹو آج 2بجے پریس کانفرنس میں کریں گے،

دوسری جانب ،پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بلاول ہاؤس میں دوسرے روز بھی اجلاس جاری ہے،اجلاس میں ملکی معیشت پر اثرات اور اسٹیٹ بینک آرڈیننس کے حوالے سے مؤقف پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد بلاول زرداری پریس کانفرنس کرین گے اور اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرین گے

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس جلد بلایا جائے اور معاملے کو حل کیا جائے، پی پی نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کی تھی تا ہم کراچی کے ضمنی الیکشن میں دونوں جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں، مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک ناساز ہونے سے پی ڈی ایم کی تحریک موسم گرما کے ابتدا سے ہی ٹھنڈی پڑ گئی تھی

سینیٹ اجلاس ،حکومت کی بڑی شکست، اپوزیشن نے میدان مار لیا

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

گزشتہ روز بھی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس ہوا تھا بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں دیگر امور سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے شوکاز نوٹس کا معاملہ بھی زیربحث آیا تھا بلاول بھٹو نے شرکاء کو پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کوپھاڑ کر پھینک دیا بلاول بھٹو کی جانب سے شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکاء کی جانب سے تالیاں بھی بجائی گئیں۔اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لیےکرتے ہیں، عزت سے بڑھ کرکچھ نہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

Leave a reply