اراکین اسمبلی میرے ساتھی،کسی کو لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

0
50

اراکین اسمبلی میرے ساتھی،کسی کو لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے کاموں سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کی یقین دہانی کروائی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہے۔ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پناب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا۔ ماضی میں ذاتی نمائش کیلئے منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے۔ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ قومی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا خیانت ہے۔ سرکاری خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں۔ کسی کو قومی وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

اراکین صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ بہت محنت سے صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ کے دروازے منتخب نمائندوں کیلئے کھلے ہیں۔ آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے-

اراکین ا سمبلی نے نامساعدمعاشی حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی.

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ، اراکین پنجاب اسمبلی نذیر احمد خان،سردار اویس خان دریشک ،محمد وارث عزیز،خیال احمد،رانا شہبازاحمد، سیمابیہ طاہر، شاوانہ بشیر، مسرت جمشید،فرحت فاروق،آسیہ امجد، طلعت فاطمہ نقوی، شاہینہ کریم،زینب عمیر اورمومنہ وحید شامل تھیں

چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اورگڈگورننس کمیٹی کے سیکرٹری کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply