چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر ڈار نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دیر میں آر اوز کو تحریک انصاف نظریاتی کے امیدواروں کے ٹکٹ جمع کرائیں گے،تمام چینلز پر افواہیں گردش کررہی تھیں، افواہیں سن کر مجھے بڑا عجیب لگا، تحریک انصاف نے ٹکٹ کہاں سے لئے،

لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے اختر اقبال ڈار پہنچے تو صحافی انکا انتظار کر رہے تھے، صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی، اس موقع پر اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے پاس جو میرے ٹکٹ ہیں وہ سب جعلی ہیں، شفافیت کے باعث پی ٹی آئی این بنائی ،ہمارا منشور ہے کہ کرپشن کی سزا موت ہے ہمارا اپنا آئین اور منشور ہے،تحریک انصاف نظریاتی کے اپنے امیدوار ہیں یہ لوگ کہاں سے آگئے ؟میری سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے یہ کام کیوں اور کیسے کیا، میرے ٹکٹ کے اوپر واضح طور پر بلے باز کا نشان ہے، میں تمام آراوز کو لسٹ دوں گا،جو ٹکٹ 2018 میں دیئے تھے وہی آج بھی جاری کر رہے ہیں،وہی ٹیمپلٹ ہے،پی ٹی آئی نظریاتی کا تحریک انصاف سے کوئی معاہدہ نہیں،تبدیلی والے بھی آئے، ووٹ کو عزت دو والے بھی آئے اور روٹی کپرا مکان والے بھی آئے مگر پاکستان نیچے سے نیچے جارہا ہے،نہ مجھے اٹھایا گیا اور نہ ہی مجھ پر کوئی تشدد ہوا ہے،میرا تحریک انصاف سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، یہ معاہدے کی کاپی بھی مکمل جعلی ہے اور اسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیںتحریک انصاف کے خلاف کارروائی اب الیکشن کمیشن کا کام ہے

جنہوں نےپاکستان کو مسائلستان بنایا انکا ووٹ کے ذریعے احتساب کریں، اختر اقبال ڈار
اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی این کے تمام امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کئے، ان کی تصاویر بھی ہیں، انہوں نے کیسے ٹکٹ بنوائے؟ الیکشن کمیشن نے ایک آرڈر جاری کیا ہے کہ کسی پارٹی کا امیدوار، رکن دوسری پارٹی کا ٹکٹ استعمال نہیں کر سکتا، 2007 میں میں نے محسوس کیا کہ دھونس دھاندلی، پیسے کی سیاست کے خاتمے، شفافیت کے لئے پی ٹی آئی والے بات کرتے ہیں، میں نے اسی لئے ان کا حصہ بنا، لیکن چند سالوں میں واضح ہو گیا کہ شفافیت، سچائی نام کی کوئی چیز ان میں نہیں تھی، اسلئے پھر فیصلہ کیا کہ نظریاتی کی بنیاد رکھی جائے، صحیح لوگوں کو ساتھ رکھا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ کرپشن کی سزا موت اور جزا و سزا کے عمل کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا.پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، پروگرا م ہے،جزا و سزاکا عمل ہے، اسی لئے جنت اور جہنم اللہ نے بنائی، جزا و سزا کا ذکر قرآن مجیدمیں بھی ہے،مثالیں موجود ہیں جب تک جزا وسزا نہیں ہو گا، کرپٹ لوگوں کو سزا نہیں ملے گی،ہم آگے نہیں بڑھ سکتے.پاکستان کے ووٹر سے درخواست کرتا ہوں کہ ووٹ کے ذریعے انکا کڑا احتساب کریں ، آج ہر بندہ پاکستان سے ہجرت کرنا چاہتا ہے، جنہوں نےپاکستان کو مسائلستان بنایا انکا احتساب کریں ، انکو ووٹ کے ذریعے یہاں سے بھگائیں،ہم اصل پی ٹی آئی ہیں، تحریک انصاف کے خلاف کاروائی الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم بھی جو پی ٹی آئی نے دھوکہ دہی کی ، اس پر مشاورت کریں گے کہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جا سکتا ہے،ہم نے شیخوپورہ،ملتان، فیصل آباد و دیگر شہروں میں ٹکٹ جاری کی ہیں،پشاور سے عدیل، سرگودھا سے عمران قیصر،راؤ یاسر ملتان سے، شیخوپورہ سے سیف اللہ کو ٹکٹ دیا، ہمارے 150 ٹکٹ ہیں جو ہم نے دیئے ہیں.میرا دامن صاف ہے، کوئی الزام نہیں،مالیاتی کرپشن کا احتساب اداروں نے کرنا ہے، اداروں نے فیصلہ کرنا کون کرپٹ ہے،

قبل ازیں پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا معاہدہ سامنے آ گیا، معاہدہ 30 دسمبر 2023 کو ہوا،پی ٹی آئی نظریاتی نے ٹکٹوں کے بدلے پی ٹی آئی سے 2 قومی صوبائی اسمبلیوں سے 5 ٹکٹ لیے،تحریک انصاف نظریاتی نے ٹکٹوں کے بدلے پی ٹی آئی سے 2 مخصوص نشستیں بھی لیں ، معاہدے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی کو سینیٹ میں بھی سپورٹ کرنا ہے ،

واضح رہے تحریک انصاف کی جانب سے تمام امیدواران کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے “تحریک انصاف نظریاتی” کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی ریسیونگ لیں ،اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت ای میل کریں

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز امیدواروں‌کو ٹکٹ جاری کیے تھے، تحریک انصاف نے امیدواروں کو دو ٹکٹ جاری کیے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لے لیا تھا ، سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے،تاہم پی ٹی آئی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلے باز کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،

ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات دیکھنے میں آیا ہے،کئی امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان کے سخت ناقد صحافی امتیاز عالم کو بھی پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر سوشل میڈیا ٔپر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں،جہلم میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا.

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

Shares: