اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس کے اہم ریمارکس ، کیا کہا؟ اہم خبر

0
32

اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس کے اہم ریمارکس ، کیا کہا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی،

نیب نے عدالت میں بیان دیا کہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کر رکھے، اکرم درانی کے وکیل نے کہا کہ دو ہفتے میں 2بارنیب کے پاس جارہا ہوں، عدالت نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کیس میں لکھا بھی تھا لیکن آپ نے ان کو گرفتار کرلیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب لوگوں کو ٹارچر کرسکتا ہے نہ اختیار کا غلط استعمال کرسکتا ہے،ایک فیصلے میں محسوس کیا کہ نیب کا سارا زور پلی بارگین پر ہوتا ہے،یہاں کہہ جاتے ہیں وارنٹ نہیں بعد میں وارنٹ جاری کرکے گرفتار کرلیتے ہیں

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ نیب کو کسی بھی گرفتاری کا جائز جواز بتانا بھی ضروری ہے،نیب کسی کو ٹارچر کرنے کے لیے تو گرفتار نہیں کر سکتا، نیب تفتیش کےلیےبھی روز طلب کر سکتا ہے،

جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم درخواست نمٹا دیں اورکل آپ انہیں گرفتار کرلیں وارنٹ جاری کرکے پھرکیاہوگا؟ ایک کیس میں پہلے ایسا ہو بھی چکا ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نئے شواہد سامنے آنے پر ہی کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے،

اکرم درانی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر نیب وارنٹ جاری کرے تو پہلے ہمیں بتائے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی قانون نہیں ہے کہ ہم پہلے کسی کو بتائیں،اکرم درانی کے فرنٹ مین رحمت اللہ کے وارنٹ جاری کیےہیں،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ملزم کےبھاگ جانےکاخطرہ ہے تواس کا نام ای سی ایل پرڈال دیں،نیب پراسیکیوشن بہت کمزور ہے اس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بیرون ممالک میں گرفتار نہیں کیا جاتا بلکہ ٹرائل کیا جاتا ہے،نیب کیوں لوگوں کوگرفتار کرناچاہتا ہے،

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،ابھی تک اکرم درانی کی گرفتاری کے لیے کافی موادنہیں

نیب کے بیان کے بعد عدالت نے اکرم درانی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دیں،اکرم درانی کے سیکریٹری رحمت اللہ کے خلاف کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے رحمت اللہ کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت دی،

درخواست گزار اکرم درانی نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سے تعلق اور آزادی مارچ کے باعث نیب ہراساں کر رہا ہے، نیب اپنے قیام سے ہی پولیٹیکل انجینیرنگ کیلیے استعمال ہوتا آیا ہے،

نیب کے مطابق اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریزچل رہی ہیں ،

گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

Leave a reply