مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

pmln

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ووٹ کاسٹ کردیا،چیف آرگنائزر (ن)لیگ مریم نواز نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا،

لیگی قائدین نےاین اے128میں ووٹ کاسٹ کیا، نواز شریف اور مریم نواز ووٹ دینے پہنچے تو عون چودھری نے ان کا استقبال کیا،نواز شریف اور مریم نواز نے قومی اسمبلی کی سیٹ پر شیر پر مہر نہیں لگائی بلکہ عقاب کے نشان پر مہر لگائی اور آئی پی پی کے عون چودھری کو ووٹ دیا.اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو گا، لوگ خوشحال زندگی بسر کر سکیں گے،چیزیں سستی کریں گے، لوگوں کو ان کی دہلیز پر چیزیں میسر کریں گے، ووٹ سے ملک میں بدتہذیبی کا خاتمہ ہو گا،ملک میں ایک جماعت کومینڈیٹ ملناچاہیے مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہےحمزہ شہباز اور مریم نواز نےجیلیں کاٹیں ہیں بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرناہےعوام ووٹ ڈالنےباہر نکلیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ ٹھیک چل رہا تھا اسکو ضرب پہنچائی گئی، ہم اسکو ٹھیک کریں گے، آپ ہمارا منشور پڑھیں سب چیزیں تفصیل سے لکھی ہوئی ہیں، صحافی نے سوال کیا تو نواز شریف نے کہا کہ خدا کے لئے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، ملکی مسائل حل کرنے ہیں تو ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہئے، مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالہ سے سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ نتائج کے بعد پارٹی فیصلہ کرے گی میں اکیلا نہیں کر سکتا، مریم نے پارٹی میں بہت کام کیا ، جدوجہد ہے، شہباز شریف کا بھی بہت کام ہے، حمزہ نے بھی جیلیں کاٹیں، قربانیاں دے کر ہم یہ دن دیکھ رہے ہیں،

واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

Comments are closed.