بالی وڈ‌ کے کھلاڑی اکشے کمار جو ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں‌فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کے ساتھ ٹائیگر شروف بھی شوٹنگ کررہے ہیں. اکشے کمار جو کہ اپنے ایکشن سینز خود کرتے ہیں ، وہ اپنا ایک ایکشن سین شوٹ کروا رہے تھے ، کہ اسٹنٹ کرتے وقت ان کو چوٹ لگ گئی. علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے ایکشن سین کو شوٹ کرواتے ہوئتے اکشے کمار کو کوئی سیریس انجری نہیں‌ہوئی صرف ان کے گھٹنے پر معمولی سی چوٹ آئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کو فی الوقت روک دیا گیا ہے لیکن اکشے کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ اسکاٹ لینڈ کے شوٹنگ شیڈیول کو ختم کرنے کےلئے کوشش میں ہیں ان کی

شوٹنگ زیادہ دن تک نہ رکے اور کام مکمل ہوجائے. اس فلم میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے علاوہ سوناکشی سنہا ، مانوشی چھلر، الایا ایف اور پرتھوی راج سوکمارن بھی اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے . یاد رہے کہ چند دن قبل اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرکے لکھا تھا کہ اسٹنٹ شوٹ کرنے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں . دوسری طرف سوناکشی سنہا کا اس فلم کے بارے میں‌ کہنا ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے.

Shares: