کوئی بھی رشتہ دار گھر آتا تو والد کہتے بیٹا بریک ڈانس کرکے دکھاﺅ اکشے کمار

اداکار اکشے کمار اور جانی لیور نے حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ کے شو میں شرکت کی ان دونوں نے کہا کہ پتہ نہیں لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ ہم اصل زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں کہ اگر ہمیں کہا جائے کہ ہنسو تو ہم ہنسیں گے اور اگر کہا جائے گا کہ ڈانس کرو تو ہم ڈانس کریں گے ، لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس ہمارا کوئی بٹن ہے اور اس بٹن کو دبایا جائیگا تو ہم وہی کرنا شروع کر دیں گے جو وہ چاہتے ہیں۔ اکشے کمار نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پانچ چھ سال کا تھا تو ہمارے گھر میں جو بھی رشتہ دار آتا تھا اسکے سامنے میرے والد مجھے

کہتے تھے بیٹا زارا بریک ڈانس تو کرو ،انہوں نے والدکے اس عمل کو لیکر کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ ہمارا ہی مجرا کیوں کروایا جاتا تھا۔ جانی لیور نے کہا کہ میں ایک بار ایک جنازے میں شریک تھا وہاں میں نے وہاں ایک شخص کو دیکھا جو کہ رونے اور ہنسنے کی ایکٹنگ کررہا تھا ، اسکو لگ رہا تھا کہ میں اس موقع پر بھی مذاق ہی کروں گا اور میں ہر وقت مزاحیہ ہی رہتا ہوں۔یاد رہے کہ اکشے کمار نے 1991 میں فلم سوگندھ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اکشے کا فلمی کیرئیر تین دہائیوں پر مشتمل ہے اور اپنے تین دہائیوں کے طویل کیریئر میں، کھلاڑی کمار نے ہیرا پھیری، ویلکم، نمستے لندن، بھول بھولیا، اور سنگھ از کنگ جیسی فلموں میں کئی یادگار پرفارمنس دی ہیں۔

Comments are closed.