بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی غربت کی داستان سنائی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے بچپن میں بہت برے دن گزارے ، ہمارے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے ، لیکن اس کے باوجود ہم بہت خوش ہوا کرتے تھے ، زور دار قہقہے لگایا کرتے تھے ، اب سب کچھ ہے پھر بھی دل اداس ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمبا عرصہ دہلی میںگزارا اس کے بعد ممبئی کا رخ کیا. مجھے یاد ہے کہ جب میں چاندنی چوک میںرہا کرتا تھا تو
اس وقت ”میںجس کمرے میںرہتا تھا اس میں24 لڑکے رہتے تھے” ، صبح جب سب نے ورزش کے لئے اٹھنا ہوتا تھا تو لڑکے ایک دوسرے پر پائوں رکھ کر گزر رہے ہوتے تھے . ہم سب مل کر ہر ہفتے کی صبح ناشتہ نہٰیں کیا کرتے تھے کیونکہ ہم نے اس روز فلم دیکھنی ہوتی تھی . ہمارے جیب میںپیسے نہیںہوتے تھے ، لیکن اس کے باوجود خوشیوں کا راج تھا . انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں7 ویں جماعت میںفیل ہو گیا تھا جس کے بعد میرے والد نے میری پٹائی کی اور کہا کہ آخر تم کیا چاہتے ہو تو میں نے کہا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں، اکشے کمار نے کہا کہ میں نے اداکار بننے کے لئے بہت کوشش کی، جدوجہد کی .