بالی ود کے کنگ شاہ رخ خان اور لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن کترینہ کیف ہو گئے ہیں کورونا وائرس کا شکار ۔ دونوں فنکاروں کی طبیعت خراب چل رہی تھی جب دونوں نے ڈاکٹروں کے کہنے پر ٹیسٹ کروائے تو دونوں نکلے کورونا سے متاثر ۔حال ہی میں کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں انہیں اب تک دو بار کورونا ہو چکا ہے ۔شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد دونوں نے ملنا ملانا روک دیا ہے اور اپنی تمام تر شوٹنگز بھی روک دی ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ کترینہ کیف نے دبئی میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا کی رپورٹس مثبت آنے کی وجہ سے وہ اس تقریب کا حصہ نہیں بن پائیں ۔ اس سے پہلے کارتیک آریان بھی انسٹاگرام کی پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتا چکے ہیں کہ ان کو بھی آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ساز کرن جوہر کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب جو کہ یش راج سٹوڈیو میں منعقد ہوئی تھی اس میں تقریبا بالی وڈ سٹارز نے شرکت کی اس تقریب کے بعد بہت سارے سٹارز کو کورونا ہوا ۔کہا جا رہا ہے کہ سالگرہ میں جانے والی شخصیات میں سے تقریبا پچاس یا پچپن کو کورونا وائرس نے جکڑا ہے وہ سب کے سب گھر میں تنہائی کے عالم میں بیٹھے ہیں اور صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں شئیر کررہے ہیں ۔