شام: القاعدہ کا سینئر رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

0
38

شام میں القاعدہ کا سینئر رہنما عبد الحامد المطر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا۔

باغی ٹی وی : امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے شام میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر رہنما عبدالحامد المطار کو ہلاک کردیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق القاعدہ کے رہنما عبدالحامد المطر کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا۔ دو روز قبل داعش نے جنوبی شام میں امریکہ کے زیر استعمال بیس کو نشانہ بنایا تھا۔

مستونگ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

امریکی فوج کے میجر جان رگسبی نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ القاعدہ کے سینئر لیڈر کو ختم کرنے سے امریکی شہریوں ، ہمارے شراکت داروں اور بے گناہ شہریوں کو دھمکیاں دینے والے عالمی حملوں کو مزید سازش اور انجام دینے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہو گی ڈرون حملے میں کسی اور ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈرون اٹیک ایم کیو 9 طیارے کے ذریعے کیا گیا۔

پنجاب حکومت کا 127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

جان رگسبی کا کہنا ہے کہ القاعدہ امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کے لئے مسلسل خطرہ ہے القاعدہ شام کو بیرونی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور اپنے کارندوں سے تعلق بحال رکھنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں پینٹاگون نے باغیوں کے زیر کنٹرول شمال مغربی شام میں بھی ایک حملہ کیا تھا جس میں القاعدہ کا ایک اور سینئر لیڈر سلیم ابو احمد مارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شام میں 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں پر وحشیانہ کریک ڈاؤن سے شروع ہونے والی جنگ سے اب تک تقریبا 5لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری

Leave a reply