امریکہ: ریاست الاسکا میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ، سونامی وارننگ بھی جاری

0
48
امریکہ-ریاست-الاسکا-میں-7.8-شدت-کے-زلزلے-کے-جھٹکے-،-سونامی-وارننگ-بھی-جاری #Baaghi

امریکہ کی ریاست الاسکا میں 8.2 کے زوردار زلزلے کے جھٹکوں نے ساحلی علاقے کے مکینوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے-

باغی ٹی وی : امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شدید نوعیت کے زلزلے کا مرکز الاسکا کے شہر ” پیری ویل “ کے جنوب مشرق میں 91 کلومیٹر دوری پر واقع ہے جس کی گہرائی 46.7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کے بعد شدید نوعیت کے دو آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے جن کی شدت 6.2 اور 5.6 رہی ۔

تاہم بعد ازاں ریاست کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے امریکی اداروں کی جانب سے ہوائی میں بھی سونامی کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سونامی کے انتباہ کی وجہ سے ساحلی علاقوں کے مکین اونچی جگہوں کی جانب منتقل ہونے لگے ہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لوگوں کی لمبی قطاروں کو اونچی جگہوں پر منتقل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک جزیرے میں مقامی ہائی سکول اور کیتھولک گرجا گھر نے لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے۔

Leave a reply