دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کے جشن کے چرچے عام ہوگئے

باغی ٹی وی : آئی سی سی کے عظیم اور مایہ ناز امپائر علیم ڈار اپنے درست اور صحیح فیصلوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں. ان کی یہ خوبی ہے کہ وہ ان کا فیصلے کی تھرڈ امپائر بھی تائید کرتے ہیں اور ٹیکنالوجی ان کے درست فیصلوں کی حامی بھرتی ہے . ان کا ایک انداز بہت ہی وائرل ہوا. جب ان کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تو تھرڈ امپائر نے ان کے فیصلے کی تائید کی جس پر انہوں نے اپنی فتح پر مکہ لہرا کر جشن کیا .

علیم ڈار کے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ریویو مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے کے اسٹائل کو بہت پذیرئائی ملی اور ہر جگہ ان کے اس نداز کو پسند کیا جاررہا ہے .

ریویو میں عام طور پر امپائرز کی جانب سے ایسے خوش ہونے کا انداز کم ہی ملتا ہے لیکن ان کا یہ انداز شائقین کو بہت بھایا ، شائقین کرکٹ میچ کے دوران اس منفرد سین سے لطف اندوز ہوئے

Shares: