علیم خان گروپ نے عمران خان اورعثمان بزدارکے ساتھیوں کوای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے

علیم خان گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ غیرسیاسی مشیروں اوربیورو کریٹس کےنام بلیک لسٹ میں ڈالے ،لوٹ مار کا بازار گرم رکھنے والے ملک سے بھاگے تو ذمہ دار وں کو نہیں چھوڑیں گے شہباز گل،شہزاد اکبر اور ان جیسے دیگر چیلوں کا اس ملک سے کوئی تعلق نہیں، پنجاب میں ہر عہدے کی بولی لگی، بزدار نے سیٹوں کی نیلامی کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران اور بزدار کے فرنٹ مین سامنے آ چکے، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے کرائے کے ترجمان بوریا بستر سمیٹ لیں،عوام کے ہاتھ اُن کے گریبانوں پر ہونگے،خوشامدی ٹولہ اپنی موت آپ مرے گا، میڈیا اُن کو بے نقاب کر چکا ہے

علیم خان گروپ کے رکن شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن اور مس مینجمنٹ سامنے آ چکی، اب جواب دینا ہوگا،وفاق کی طرح پنجاب میں آئینی اور سیاسی بحران کی ذمہ دار بھی پی ٹی آئی ہے، پنجاب میں عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی مختلف گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے، علیم خان گروپ کا کوئی رکن کسی قیمت پر پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا

قبل ازیں دو روز قبل علیم خان نے خود بھی پریس کانفرنس کی تھی اور اس میں عمران خان کو کھری کھری سنائی تھیں، علیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پنجاب میں183ممبران ہیں لیکن آپ نے پرویزالہٰی کووزیراعلیٰ نامزد کیا ،ایم این اے کے 5 ووٹ لینے کیلئے آپ نےپرویزالہٰی کونامزدکیا،پرویزالہٰی کوسب سے بڑا ڈاکو میں نے نہیں آپ نے کہا تھا،مونس الہٰی نے خریدو فروخت کا بازارلگایا ہے،جس کرپشن کی بنیاد پرمجھےجیل میں ڈالا گیاعمران خان اس کےثبوت قو م کو دکھائیں،پنجاب کی بیورو کریسی میں فرح کا کیا کردار تھا اگر آپ میں ہمت ہے تو بولیں چودھری سالک نے پیسے لیے،طارق چیمہ پر بھی الزام لگائیں کہ انہوں نے پیسے لیے 2010سے2018تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا رہا،

علیم خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کیاجب آپ اپوزیشن میں تھےتوامریکی سفیرسے نہیں ملتے تھے؟اگر آپ کو5سیٹوں کیلئے اتحاد کرناتھا تو پھر تحریک کیوں چلائی،مجھے پنجاب میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامناکرنا پڑا،عدم اعتماد پیش ہونے کے بعدآپ اسمبلیاں نہیں توڑسکتے،ووٹ ڈالنے کے 2منٹ بعد اپنا استعفیٰ پیش کروں گا، خان صاحب عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن کی بات آپ کو بتائی،میرےخلاف اگر ایک ثبوت ہے تو سامنے لائیں ،آپ کو تو شرم نہیں آتی اپنے مخلص دوست کو جیل میں ڈال دیا،آپ نے جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے خلاف پرچہ کٹوایا،خان صاحب جہانگیر ترین نے آپ کیلئےدن رات ایک کردیاتھا جب آپ کے ساتھ تھے تومحب وطن اور جداہ وئے توغداربن گئے،بڑا دکھ ہواجس شخص کےساتھ 10سال لگائے وہ قوم کے ساتھ مخلص نہیں جب پنجاب کے 4بیوروکریٹ پکڑے گئے توسب کچھ سامنے آجائے گا،عمران خان کے 2011کے جلسے اور بیگم کلثوم نواز کے مقابلے میں یاسمین راشد کے ضمنی الیکشن کے تمام اخراجات میں نے اٹھائے ،2014کے دھرنے میں کھانا،گاڑیوں کا ڈیزل میں نے دیا،میرے جتنی پی ٹی آئی کے کسی رکن نے قربانی دی تو وہ سامنے آئے فرح بی بی ایک ایک پیسہ خاتون اول تک پہنچاتی تھیں

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز

پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے،بلاول

عمران خان کی آئین شکنی،مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

Shares: