دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

0
55

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لہرائے گئے دھمکی آمیز خط کے حوالہ سے پورے ملک میں باز گشت جاری ہے

اپوزیشن ا س خط کو جھوٹا قرار دے رہی ہے ، بلاول کا کہنا تھا کہ خط وزیر خارجہ نے خود لکھوایا، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شرکت نہیں، وزیراعظم نے گزشتہ روز خطاب کر کے قوم کو پھر اعتماد میں لیا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا، بعد ازاں امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، امریکہ نے اس طرح کے کسی بھی خط کی تردید کی ایسے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں اس میں شاہ محمود قریشی امریکی انڈر سیکرٹری سے مل رہے اور وہ پاکستان آئی ہیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی مسکرا کر استقبال کر رہے ہیں اور بعد ازاں میٹنگ بھی ہوئی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ خط سات مارچ کو ملا، آٹھ کو عدم اعتماد جمع کروا دی گئی لیکن شاہ محمود قریشی نے 21 مارچ کو ٹویٹ کی اور امریکی انڈر سیکرٹری 21 مارچ کو اسلام آباد آئیں، شہریوں کی جانب سے اس پر بھر پور رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اگر امریکی دھمکی آمیز خط سات مارچ کو مل گیا تو پھر 21 مارچ کو اتنی گرمجوشی سے امریکی انڈر سیکرٹری کا استقبال کیوں؟ اسکو دو ہفتے بعد پاکستان کو کیوں بلوایا گیا؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی امریکی انڈر سیکریٹری کے ساتھ اپنی انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی انڈر سیکریٹری دونوں ملکوں کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہیں ہم امریکی قیادت کو افغانستان میں دیر پا امن کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں دو طرفہ طور پر پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوچکے ہیں

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ خط کے معاملے پر قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے کیونکہ جس گرم جوشی سے وزیر خارجہ نے استقبال کیا اس سے یہی لگتا ہے کہ کوئی خط وغیرہ نہیں ہے،

قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع

سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟

عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان

این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

Leave a reply