دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

0
40

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف ،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، نیول چیف، ائیر چیف کےعلاوہ دفاع، توانائی، اطلاعات و نشریات، داخلہ، خزانہ، انسانی حقوق، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزراء قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے قرار دیا کہ پاکستانی سفیر سے غیر ملکی حکام کی گفتگو ہمارے اندرونی معاملات سے مداخلت ہے قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اندرونی معاملات کسی بھی طرح کی مداخلت ناقابل برداشت قرار دے دی.اعلامیہ مین کہا گیا ہے کہ پاکستان متعلقہ ملک سے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرائے گا،

قومی کمیٹی نےغیر ملکی سفارتکار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ خط میں استعمال ہونے جانے والے الفاظ سفارتی اداب کے خلاف ہیں، جواب سفارتی اداب کا مدنظر رکھ کر دیا جائیگا، غیرملکی مراسلہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں کھلی مداخلت کے مترادف ہے،پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی بھی صورت قا بل قبول نہیں،قومی سلامتی کمیٹی نے 30 مارچ کی خصوصی کابینہ اجلاس کی توثیق کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو خط دکھانے کا اعلان کیا تھا بعد میں یوٹرن لے لیا، وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی وزیراعظم نے کہا خط پر نیشنل سیکیورٹی کے قانون لاگو ہوتے ہیں وزیراعظم نے صحافیوں کو خط دکھایا نہیں خط اسد عمر کے پاس تھا وزیراعظم نے صحافیوں کو خط کے مندرجات بتائے,وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ خط سے متعلق پارلیمنٹ میں ان کیمرا بریفنگ ہوگی،روس جانے سے پہلے حکام سے تفصیلی بریفنگ لی خط عسکری حکام سے شیئر کیاجاچکا ہے ،مراسلہ ہمارے اپنے سفیر کی طرف سے لکھا گیا ہے، وزیراعظم نے بریفنگ کے دوران کہا ملک کا نام نہیں بتاسکتے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو پریڈ گراونڈ کے جلسے میں ایک خط لہرایا تھا جس کےبارے میں تفصیلات نہیں بتائی تھیں اور کہا تھا کہ یہ دھمکی آمیز خط ہے، آف دی ریکارڈ دکھا سکتا ہوں، ہمیں پتہ ہے باہر سے کن کن جگہوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر ہمیں دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس جو خط ہے وہ ثبوت ہے۔اس کے بعد وزیراعظم نے خط لہرا کر عوام کو دکھایا پھر جیب میں ڈال لیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھاکہ خط چیف جسٹس کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں، مقصد خط کی حقیقت آشکار کرنا ہے دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں سات مارچ کو جیسے ہی خط ملا، مراسلے میں لکھا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی اور عمران خان وزیراعظم برقرار رہے تو خوفناک نتائج آسکتے ہیں

 باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے

تیاررہیں، عمران خان کو جو خط آیا وہ میں بتاؤں گی،مریم نواز کا بڑا اعلان

غریدہ فاروقی وزیراعظم کو بھجوایا گیا خط سامنے لے آئیں

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا مالہی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ملک کی عسکری قیادت اور وزارت خارجہ کو علم ہے مختلف ممالک سے نازک قسم کے معاملات ہیں اس لیے نام نہیں لے سکتے ہیں۔

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع

Leave a reply