بلدیاتی انتخابات کے نتائج غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے،وزیراعظم

0
53

بلدیاتی انتخابات کے نتائج غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ محمود خان کو مبارکباد دی ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے غداروں اورغیر ملکی غلاموں کو مسترد کردیا،بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے

ترجمان خیبر پختونخواہ حکومت بیرسٹر سیف کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ،پی ٹی آئی نے واضح برتری لی ہے ،خیبرپختونخوا کے عوام نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کیا ہے،آج تاریخی دن ہے، خیبرپختونخوا اب بھی تحریک انصاف کا ہے،مکمل نتائج کے بعد خیبرپختونخوا میں نشستیں اور ووٹ پی ٹی آئی کے زیادہ ہوں گے،ضم اضلاع میں تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات ہوئے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ قوم نے وطن کے خلاف سازش کی مرتکب پارٹیوں کو عبرت ناک شکست دے دی،مریم باجی کے سسرال میں بھی ن لیگ کا صفایا ہو گیا،پاکستانی قوم بزدلوں اور غداروں کے ساتھ کبھی کھڑی نہیں ہو گی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا عوام کسی صورت غلامی کی زندگی نہیں جینا چاہتے،

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات خیبر پختونخوا کی غیرت مند عوام کے ووٹ سے وزیراعظم عمران خان نے کلین سویپ کردیا۔بیرونی طاقتوں کے میرجعفر اور میرصادق کو عوامی عدم اعتماد کا پہلا نتیجہ مل گیا،میڈیا ان نتائج کو چلوائےاور بتائے چوروں کے ٹولہ کا عوام نے انکے مضبوط علاقوں سے صفایا کردیا

تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خزانہ کے پی تیمور خان جھگڑا نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی آبائی تحصیل میں جماعت اسلامی کو شکست ہوئی، ن لیگ کے پی کے صدر امیر مقام کے بیٹے کو شانگلہ میں شکست ہوئی اور پیپلز پارٹی مالاکنڈ ہار گئی

بلدیاتی الیکشن لوئر دیر کے پی کے نتایج کے مطابق تحصیل خال PTI ،تحصیل بلامبٹ PTI تحصیل میدان PTI ،تحصیل تیمرگرہ PTI ،تحصیل ادینزئ PTI ،تحصیل منڈہ ANP ،تحصیل ثمرباغ JI جیتی ہے،شانگلہ تحصیل پورن میں پی ٹی آئی کے عبدالمولیٰ8ہزار 790ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں شانگلہ تحصیل پورن میں ن لیگ کے راجہ عثمان 8ہزار 44ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کو 32 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جے یو آئی 8، جماعت اسلامی 4 نشستوں پر آگے ہے، مسلم لیگ ن 3، پیپلز پارٹی ایک نشست پر آگے ہے 3 نشتوں پر آزاد امیدوار وں کو سبقت حاصل ہے

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن کے دوران گولیاں چل گئیں

 

Leave a reply