خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن کے دوران گولیاں چل گئیں

0
44

خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن کے دوران گولیاں چل گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی گولیاں چل گئیں

بلدیاتی انتخابات کے دوران ایبٹ آباد کے علاقے بگدرہ کے ایک پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ دو گروپوں کے مابین ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے وقوعہ پرپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا ہے

دوسری جانب سوات کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ پر امن طور پر جاری ہے، خواتین کی بہت بڑی تعداد پولنگ میں شریک ہو رہی ہیں خواتین علی الصبح سوات میں پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی ہیں۔ خواتین ووٹرز میں اپنے اپنے امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے جوش و خروش دیکھائی دے رہا ہے،تمام سیکورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں،پولنگ بلا تعطل سوات میں جاری ہے، الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔
کسی کو پولنگ سے روکنے پر فوری ایکشن لیا جائے گا پر امن الیکشن کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں فیلڈ ٹیموں اور کیمروں سے پولنگ کی نگرانی کی جارہی ہے کنٹرول روم سے بھی نگرانی کا عمل جاری ہے شکایات کی صورت میں فون نمبر 0946729759 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ،خواتین کوووٹ ڈالنے سے منع نہ کیاجائے خواتین کوووٹ ڈالنے سے منع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی خواتین کو ووٹ ڈالنے کا پورا حق حاصل ہےبلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے آئیں،ت

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جہاں صوبے کے 18 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے ، صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں اور 1830 ویلج کونسلز اور نیبر ہوڈ کونسلز میں انتخابات ہو رہے ہیں ، صوبے میں مجموعی طور پر 80 لاکھ 57 ہزار سے زائد ووٹرز حق راہ دہی استعمال کرینگے، 6 ہزار 176 پولنگ اسٹیشنز قائم، 28 ہزار 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Leave a reply