خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

0
50

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے 03 اوباش ملزمان گرفتار کر لئے گئے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے کاروائی کی اور تینوں ملزمان سمیر، شہباز اور عاطف گرفتار کر لئے،متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ویڈیوز تصاویر بنائیں، منع کرنے پرنازیبا الفاظ کہے اور غلیظ وگندی گالیاں دیں، ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا ہے کہ سمن آباد پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیئے گئے، خواتین کوہراساں بدتمیزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،

قبل ازیں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل کا دورہ کیا،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی بھی ہمراہ موجود تھے سی سی پی او لاہور کو اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل ڈیفنس بی کے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل فعال ہوجائے گا، ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“کے قیام کا مقصد صنفی جرائم کے ہر واقعہ میں بلاتاخیر مقدمات کا اندراج کرنا ہے، میرٹ پر مقدمات کی تفتیش اور جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزاؤں کو یقینی بنانا ہے، "اینٹی ہراسمنٹ سیلز” میں لیڈی پولیس اہلکاروں کا سپیشلائزڈ یونٹ وکٹم سپورٹ آفیسرز کے فرائض سرانجام دے گا، وکٹم سپورٹ آفیسرز متاثرہ خواتین کے ساتھ رابطہ رکھیں گی، خواتین انویسٹی گیشن آفیسرز عدالتی ٹرائل کے دوران وکٹم کے ساتھ موجود ہوں گی، غ سماعت کے دوران کیس سے متعلقہ معاملات پر متاثرہ خواتین کو معاونت بھی فراہم کریں گی، ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ میں خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی جرائم کی کالز پر 15منٹ میں رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا، ہر کیس کے بارے میں وکٹم سے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا، لاہور میں پہلا ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل “ ڈیفنس بی اور گلبرگ میں قائم کیا جارہا ہے، خواتین مجرمانہ اقدام سے محفوظ رہنے اور فوری مدد کےلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں،

لاہور میں جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

Leave a reply