عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان وزیراعلیٰ آفس

0
48

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن علیم خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات پر وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : ترجمان وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ علیم خان نے بزدار حکومت پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے-

عمران خان آپکو شرم تو نہیں آتی،علیم خان پھٹ پڑے، بہت کچھ بتا دیا

ترجمان وزیر اعلیٰ آفس نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں، فرح کا تقررو تبادلوں اورٹھیکوں میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں علیم خان کوایسےبےسروپا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے –

بیان میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ صلاحیتوں اور میرٹ کو مد نظررکھ کی جاتی ہے عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی، خرید و فروخت جنہوں نے کی اور جو کر رہے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں-

واضح رہے کہ علیم خان نے 4 اپریل کو لاہور میں کی گئی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان باہر نکلیں اور میرے سامنے مقابلہ کرو، بات نئے پاکستان کی کرتے ہو، یہاں آپ نے بزدار لگایا تھا تو کیا میں نے نہیں بتایا کہ بزدار کیا کر رہا ہے۔

علیم خان نے کہا تھا کہ یہاں 3،3 کروڑ میں ڈی سی لگتے تھے، میں نے بتایا تھا کہ یہاں کمشنر لگانے کے الگ ریٹ ہیں، ایس پی لگانے کا الگ ریٹ ہے، جب تک سی ایم سیکریٹری میں پیسے نہ دیے جائیں اس وقت تک کوئی تبادلہ نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ کیا آپ کو یہ سب نہیں پتہ، کیا ایجنسیاں آپ کو یہ رپورٹیں نہیں دے رہی تھیں، یہاں فرح کا کیا کردار تھا، پیسے کہاں جاتے تھے، قوم کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں اور قوم کو دھوکا کیوں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خان صاحب میں نے عثمان بزدار کے بارے میں جو پیغامات بھیجے ہیں وہ سب موجود ہیں اور آپ نے جو جواب دیے ہیں وہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔

ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرکیوں؟

وزیراعظم کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو ایک ایک کرپشن بتائی ہوئی ہے، پوری قوم کے سامنے آئیں گے، شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر دوسروں پر مت پتھر مارو جتنا علیم خان آپ کو جانتا ہے، اتنا کوئی نہیں جانتا ہے، آپ کے بارے میں جتنی معلومات ہیں کسی کو نہیں ہیں لیکن چپ ہوں کیونکہ کسی کے ساتھ چلیں تو کچھ لحاظ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے صرف اس لیے جیل میں بھیج دیا کہ میں بزدار کے خلاف ہوں، آپ کو وہ لوگ چاہیئں، جن کی نہ کوئی عقل ہو اور نہ کوئی سمجھ ہو اور وہ کرپٹ بے ایمان ہوں تاکہ وہ آپ کے نیچے لگے رہیں اور آپ کے سامنے کچھ نہ بول سکیں میں قوم کے سامنے بولوں اور سچ بولوں، اگر کسی میں ہمت ہے تو آکر سامنا کرے۔

ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے،حمزہ شہباز

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جو 4 بیوروکریٹ رہے ہیں، جس دن ان کو پکڑیں گے تو ساری قوم دیکھ لے گی اور پتہ چلے گا کہ کس نے کیا کیا ہے، سارا سچ پتا لگ جائے گا اور سارے کرتوت سامنے آئیں گےمیں عمران خان کے گھروالوں کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، فرح نے یہاں بہت رشوت لی ہے، وہ ٹھیکے، ٹرانسفر، پوسٹنگ میں موجود تھیں اور میرے خیال میں وہ پاکستان سے باہر نکل چکی ہیں فرح خان اور ان کے شوہر باہر جا چکے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ جتنی بھی چیزیں تھیں وہ سب سمیٹ کر جا چکی ہیں، وہ کس کو بچاتی رہی ہیں اور کتنا مال جاتا رہا ہے یہ آئندہ تفتیش ہوگی تو سب پتہ چل جائے گا۔

علیم خان نے کہا تھا کہ وہ سارے بیوروکریٹ یہی پر موجود ہیں اور جو پیسے لیتے رہے ہیں وہ سب عوام کے سامنے آئے گا اور قوم اصلی چہرہ دیکھ لے گی۔

عمران خان اب تم خط کے ذریعے ہیرو نہیں بن سکتے، مولانا فضل الرحمان

Leave a reply