علیم خاں نے اپنی فیورٹ ٹیم کا بتا دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پی ایس فائنل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے . ہر کوئی اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہے . اور اس کی ہمدردیاں کے ساتھ ہیں. پی ٹی آئی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر علیم خاں‌نے بھی بتادیا کہ وہ کسی ٹیم کو سپورٹ کرر ہے ہیں. انہوں نے کہا ہے ک لاہور قلندر کی ٹیم نے پورے پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے، امید ہے فائنل میں بھی بہترین کھیل پیش کر کے ٹرافی اپنے نام کرے گی۔ میری دعائیں اور نیک خواہشات لاہور قلندر کے ساتھ ہیں۔ ٹیم کوئی بھی جیتے جیت کرکٹ، امن اور پاکستان کی ہے۔


واضح رہے کہ ج کراچی کنکز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل ہونے جا رہا ہے. یہ فائنل کراچی میں‌ہوگا ، روشنیوں کے شہر میں شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرکے بتا دیا ہے اور اس حوالےسے پاکستانی اور اہل کراچی فائنل کے حوالے سے بہت پر ّعزم ہیں . کراچی والے اگرچے کراچی کو سپورٹ کر رہے ہیں لیک اس بات سے بھی خوش ہیں کہ جو بھی جیتے اس میں فتح پاکستان کی ہے .

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو دی جانے والی رقم کتنی ہوگی؟

Shares: