علیم خان وزارت کا قلمدان ملتے ہی متحرک، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

علیم خان وزارت کا قلمدان ملتے ہی متحرک، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏عبدالعلیم خان کووزیر خوراک پنجاب کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز وزارت کا حلف اٹھایا تھا، عبدالعلیم خان کو قلمدان ملنے کے بعد انہوں نے محکمہ خوراک کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سیکرٹری خوراک موجودہ صورتحال پر برینفگ دیں گے،جاری نوٹفکیشن کے بعد عبدالعلیم خان پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر ہوں گے، رمضان کے بعد انہیں بلدیات کا محکمہ بھی ملنے کا امکان ہے

واضح رہے کہ پنجاب میں آٹا چینی بحران کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر خوراک سمیع اللہ خان نے استعفیٰ دے دیا تھا اب وزارت خوراک علیم خان کو دے دی گئی ہے، علیم خان پنجاب کابینہ میں پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں لیکن نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے استعفیٰ دے دیا تھا، عدالت نے انہیں رہا کیا تو انہیں ایک لمبے عرصے بعد دوبارہ وزیر بنا دیا گیا ہے.

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو نیب نے آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کیا تھا ، قبل لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کو ضمانت پر رہا کیا ہے، علیم خان کوگرفتاری کے دوران انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت اسپیشل کمیٹی چھ کا ممبر بنایا گیا تھا ، عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے بھی ممبر تھے۔ تمام کمیٹیز کی رکنیت سے بھی عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا تھا.

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

الیکشن کمیشن کی علیم خان کے خلاف کاروائی کی درخواست پر سماعت

علیم خان نے رہائی کے بعد حکومت سے ایسا مطالبہ کیا کہ سن کرنواز شریف بھی خوش ہو جائے

پارٹی کے لئے میرے دل میں کوئی ناراضگی نہیں، علیم خان

Comments are closed.