علیمہ خان،فرح خان کو این آر او میں نے دلوایا؟ وزیراعظم

0
52
pm

علیمہ خان،فرح خان کو این آر او میں نے دلوایا؟ وزیراعظم

اسپیشل سینٹرل کورٹ لا ہور،ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

وزیر اعظم شہباز شریف اسپیشل سینٹرل کورٹ لا ہور میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ شہباز شریف قانون کے سر بلندی کے لیے عدالت میں پیش ہوتے ہیں ،جج نے استفسار کیا کہ کیا کیس کے ملزم مقصود سے بھی انکوائری ہوئی؟ وکیل نے کہا کہ مقصود اب فوت ہو گیا اس سے ایف آئی اے نے انکوائری نہیں کی ،مقصود ٹیکس دیتا تھا اسکا آڈٹ بھی ہوتا تھا ،مقصود یہاں نہیں اس لیے اب کچھ کہا نہیں جا سکتا جو کہانی ایف آئی اے نے لکھی اسکا ثبوت ہی نہیں ہے،ایف آئی اے کا کیس صرف کہانی ہے جو اس وقت کے مشیر داخلہ نے لکھوائی ،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تین بار پنجاب کا وزیر اعلیٰ رہا، کبھی تنخواہ نہیں لی ،اپوزیشن لیڈر ،اور بطور وزیر اعظم کبھی کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا رقم 8،10 کروڑ بنتی تھی جو میں نے وصول نہیں کی

عدالت پیشی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں، ہم عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،نواز شریف نے خود پانامہ کی تحقیقات کے لیے عدالت کو خط لکھا تھا نواز شریف اور مریم نواز عدالت میں پیش ہوتے تھے،نواز شریف نے عدالتوں سے کوئی این آر او نہیں لیا،عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ مریم نواز اور نوازشریف نے این آر او لیا،مریم  کوعدالت نے میرٹ پر بری کیا ،شاہد خان عباسی، سعد رفیق اوررانا ثنااللہ نے جرات سے جیلیں کاٹیں،ن لیگی رہنماوں نے بھی ہر ظلم برداشت کیا،عمران خان کی جانب سے مریم نوازپراین آر او لینے کاالزام قابل مذمت ہے، مریم نواز کو نیب قانون سے نہیں بریت نہیں ملی، پارٹی قیادت کو برترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،علیمہ خان کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا ،فرح خان کو این آر او میں نے نہیں دلوایا ، عمران خان نے کلین چیٹ دی،بی آر ٹی جس میں کئی 100 ارب روپے کا گھپلا ہوا، تحقیقات ہوتی رہیں، جب بھی آرڈر دیا جاتا عمران خان ا سٹے لیتے رہے، بی آر ٹی پشاور میں ثابت ہو چکا کہ اربوں کی کرپشن ہوئی،حقائق سے ثابت کر چکا ہوں کہ عمران خان غلط بیانی سے کام لیتے ہیں،عمران خان کہتے تھے کی امپورٹڈ حکومت امریکی سازبازسے آئی ،سب ڈرامہ تھا، عمران خان کہتے رہے امریکا کا نام نہیں لینا، بس کھیلنا ہے، عمران خان کا پرنسپل سیکریٹری کہتا رہا فکر نہ کریں، منٹس میں نے بنانے ہیں عمران خان کی آڈیو میں کہا گیا کہ میں نے 5 بندے خرید لیے ہیں،وزیر اعظم ہاؤس بولی لگا رہا ہے، خریدوفروخت کر رہا ہے، وہ پیسہ کہاں سے آیا؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے سوال کرتا ہوں 56 کمپنیاں اور کرپشن کہا گیا ان 56 کمپنیوں میں اوروں نے بھی کمپنیاں بنائیں تھیں، عمران خان کہتے تھے جو ضمیر فروشی کرنے والا شرک کرتا ہے وہ فتوے دیتے تھے،کہاں ریاست مدینہ کہاں ہم خطا کار، ہم اس کی ہلکی جھلک بھی لے آئے تو ملک بہتر ہوجائے گا، عمران خان نے پاکستان کو برباد کیا، کس طرح امریکا کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ،ہمیں پاکستان کو بچانا ہے، جھوٹ سے نہیں عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے خیبرپختونخوا میں اتنے اسپتال بنائے،عمران خان کہتے ہیں یہ کر دیا وہ کردیا، کاش مجھے ایسا کچھ نہ کہنا پڑتا لیکن کہنے پر مجبور ہوں، پنجاب ان ہاوس تبدیلی آئینی طریقے سے ہوتی ہے جیسے قومی اسمبلی میں ہوئی تو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،عمران خان کہہ رہے ہیں میر جعفر اور میر صادق کا پروپیگنڈا کرو،عمران خان کی سوچ نے پاکستان کو دنیا میں گندہ کر دیا، اس طرح کوئی بھی آکر کوئی بات کرسکے گا،میں نے قوم کو گورننس میں اپنا خون پسینہ دیا ہے ،نواز شریف کے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، لوڈشیڈنگ ختم ہوئی نواز شریف کے دور میں کسانوں کو آدھی قیمت میں کھاد دی گئی،

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں سب کے ساتھ ملکر پاکستان کو دیوالیہ سے نکالا، بڑے تلخ حقائق ہیں، میں آپکو کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے سیاسی کیریئر داؤ پر لگایا، پاکستان کے لئے کھڑا ہوا ہوں، پاکستان کی عوام کو غربت سے نکالنا ہے، نواز شریف نے پاکستان کی راہ کو ترقی کی راہ پر ڈالا،ڈالر نیچے آ رہا ہے، عوام کی دعائیں ہیں، اللہ کرم کرے گا

Leave a reply