خوبصورت علیزے شاہ اور سمیع خان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب یہ اپنے من پسند فنکاروںکو ایکساتھ دیکھ سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں بگ بینگ اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سیریل ’’ تقدیر ’’ میں کام کریں گے ڈرامے کی ہدایتکاری محسن طلعت کر رہے ہیں اور یہ پراجیکٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے لئے پر چلے گا۔اس ڈرامے میں ان دونوں کے کردار کیا ہیں اور دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہے اسکی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔
یاد رہے کہ محسن طلعت ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ ڈرامے ہیں جن میں جھوٹی، ،داسی ، عشق نچایا، کی جانا میں کون ،جال ، ایک محبت کافی ودیگر شامل ہیں۔
سمیع خان جو اکثر سنجیدہ کردار کرتے ہی دکھائی دیتے ہیں وہ اس ڈرامے میں ایک بار پھر سنجیدہ کردار میں ہی دکھائی دیں گے یا اس سے ہٹ کر کچھ کریں گے یہ تو ڈرامہ دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔ علیزے شاہ جن کے کریڈٹ پر اچھا کام ہے وہ اس ڈرامے میں کیا نیا لیکر آتی ہیں یہ دیکھنے کے لئے ہمیں کرنا ہو گا انتظار۔
علیزے شاہ پچھلے کچھ عرصہ میں ایوارڈز شوز میں اپنی ڈریسنگ کی وجہ سے خبروں میں رہیں لوگوں نے انکی ڈریسنگ کو بنایا تھا تنقید کانشانہ دوسری طرف ہم دیکھیں تو سمیع خان کے کریڈٹ پر ایسی کوئی کنٹرورسی نظر نہیں آتی جس کو یاد کیا جائے۔