اگلے پی ایس ایل کے میچز بارے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی
باغی ٹی وی : اگلے پی ایس ایل کے سلسلے میں پاکستان کے شائقین کے لیے اچھی خبر کہ سب میچز پاکستان کے اندر ہوں گے . اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ برس ہونے والے سیزن سیون کے میچز پاکستان میں ہی کروائے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی تھی کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہوں لیکن کورونا کی وجہ سے ہمیں پی ایس ایل ابوظہبی لےجانا پڑا۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے اعلان کردیا گیا. حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈزمیں واپسی ہوئی ہے محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوئے سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے.