8عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے 326فن پارے وچوئل ٹور کی صورت الحمرا سائٹ پر دستیاب کئے گئے ہیں۔
الحمرا آرٹ میوزیم نئی نسل کے مصوروں کے لئے مثالی درس گاہ ہے۔ فن سے محبت کرنے والے گھر بیٹھے الحمرا آرٹ میوزیم وزٹ کر سکیں گے۔ کووڈ 19کی صورت حال میں بھی آرٹ کے فروغ کے لئے نئے ڈھنگ اپنارہے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹرثمن رائے
میوزیم میں عبد الرحمان چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین، شاکر علی،ایس صفدر،حنیف رامے کے فن پارے آویزاں ہے. شمزا،احمد پرویز،کولن ڈیوڈ،اسلم کمال،جمی انجینئر،میری کترینا، کامل ممتاز،مولیکااحمد،سعید اختر و دیگر مصورو ں کا کام میوزیم کا اثاثہ ہے۔