وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے جوتا اچھالنے والے نوجوان کو معاف کردیا

باغ: وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے جوتا اچھالنے والے نوجوان کو معاف کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے جوتا پھنکنے والے نوجوان کو معاف کرتے ہوئے پولیس سے اُسے رہا کرنے کی اپیل کردی۔

آج آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں خطاب کے دوران نوجوان نے علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینکا، جو خوش قسمتی سے ڈائس پر آکر لگا۔

پولیس نے اس ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے واقعے میں ملوث نوجوان کو گرفتار کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ جوتا ڈائس پر لگا اور علی امین گنڈا پور محفوظ رہے تھے۔

پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد علی امین گنڈا پور نے نوجوان کو معاف کر کے اُسے رہا کرنے کی اپیل کردی۔

دوسری طرف اس واقعہ سے متعلق اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’نوجوان کوکسی نےپیسےدے کریہ کام کرایا، پولیس اس کوچھوڑ دے‘۔

Comments are closed.