علی امین گنڈا پور کا مولانا کو الیکشن لڑنے کا چیلنج اسمبلی میں کس نے قبول کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں جے یو آئی کے رکن مولانا اسعد محمود نے کہا کہ یہ آئین ہمارے بڑوں نے بنایا ہے،حکومت اپنا لب و لہجہ صحیح کرے ہم نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا،
پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان کو دوباہ الیکشن کا چیلنج کیا،
مولانا فضل الرحمان کے بیٹےاسعد محمود نےچیلنج قبول کرلیا اور کہا کہ امین گنڈا پورسیٹ خالی کرکےدوبارہ الیکشن لڑلیں،خدا کی قسم آپ استعفا دیں میں آپ کے مقابلے میں الیکشن لڑوں گا،
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کیمرا لگا کر دوبارہ الیکشن کرالیں
علی امین اور مولانا اسعد محمود کے درمیان جملے بازی اور تلخ کلامی ہوئی،مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میں بھی استعفا دیتا ہوں، علی امین آپ بھی دیں، الیکشن لڑلیتے ہیں،اب پیچھےنہیں ہٹنا،اعلان کریں استعفے کا،کل الیکشن لڑتے ہیں،
حلف پاکستان کا اور نوکری کسی اور کی، ایسے نہیں چلے گا،مراد سعید
علی امین گںڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا ختم کریں، کیمرے لگا کر الیکشن لڑیں،میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں.
خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف
ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ جو زبان ہمارے خلاف استعمال کی گئی ہے ہم بھی وہی استعمال کریں گے،ہم اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہتے ،پرویز خٹک کا یہ کہنا کہ آپ دھرنا اٹھا لیں ورنہ ہم آپ کو تُن دیں گے،ہم نے جو معاہدہ کیا ہے ہم اس کے پابند ہیں،ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کر رہے ہیں یہ ہمارا حق ہے