ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

0
34

ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں راجہ پرویز اشرف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی متعلقہ وزیرقائمہ کمیٹی میں پیش نہیں ہوتا،پارلیمنٹ کی بے توقیری کی جارہی ہے، جمہوریت کی تذلیل کس حکومت میں ہوئی بتایا جائے،پیپلزپارٹی دور میں سخت اپوزیشن کا سامنا ہوا،

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آج حد ہوگئی،ملک میں کیا ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں،حکومتی رویےسے ملکی حالات بگڑتےاور سنورتےہیں،وزیراعظم ایوان میں کھڑے ہوکر اشتعال دلاتے ہیں،وزیراعظم ایوان میں کہتے ہیں آپ مارچ کریں کنٹینرز ہم دیتےہیں ،جیل مینول صوبائی معاملہ ہے ،وفاق کیوں مداخلت کرتا ہے؟

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ اسپیکر اسمبلی کو مذکراتی کمیٹی کا حصہ بنانا عہدے کو متنازع بنانے کے مترادف ہے،

پرویز اشرف کے خطاب کے بعد وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے اسپیکر کو مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنانےکااختیار دیا ،سارا دن اپوزیشن کو سنتے ہیں، ہمیں بھی سناجائے،

وزیردفاع کی قومی اسمبلی میں تقریر کےدوران اپوزیشن نے شورشرابا کیا، جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ سارا پاکستان سن رہاہے ،آپ بھی سن لیں ،میں بہت کم بولتا ہوں، آج دل سے بولنا چاہتا ہوں،اپوزیشن آج جمہوریت اور قانون کی بات کرتی ہے،ہمیں سکھایاجاتا ہے کہ قانون کیا ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،اگرآپ پاکستان کوترقی دلاتےتوعوام آپ کےساتھ ہوتے،

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بتائے ملک کو کس حالت میں چھوڑ کرگئی؟آپ کا اصل چہرہ سامنے آنے پر قوم نےعمران خان کو منتخب کیا،علی امین گنڈا پور پر فخر ہےانہوں نے مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کیا،آپ پاکستان میں ایماندارقیادت برداشت نہیں کر سکتے، صبر کریں آپ کو بہت کچھ دیکھنا پڑےگا،یہ تماشا نہیں چلےگا،

Leave a reply