وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوچوک میں لٹکاکرپھانسی دی جائے : علی محمد خان

0
81

اسلام آباد:بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو چوک پر لٹکایا جائے،ہم نے قانون بنانا چاہا لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں نے ہماراساتھ نہ دیا وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان پر چوک پر سرعام لٹکایا جائے تو ایسے عناصر عبرت پکڑیں گے۔

شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی سزا سخت ہونی چاہئے، ایسے ملزمان کو چوک میں لٹکایا جائے تو ہی ایسے عناصر عبرت پکڑیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود اس بات کےحق میں ہیں کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے قانون میں ترمیم کر کے اسے مزید مضبوط بنایا جائے، عمران خان نے کہا کہ مجرمان کو سزائے موت دی جائے۔

مہنگائی مزید نہیں بڑھنی چاہیے:اب عوام کوریلیف دینے کا وقت آگیا ہے ؛ وزیراعظم

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے 10 جنوری کو زینب الرٹ بل متفقہ طورپرمنظورکیا تھا، جس کےتحت بچوں کے خلاف جرائم کرنے والے مجرمان کو 10 سے 14 سال سزادی جاسکے گی۔ایکٹ کےتحت بچوں کیخلاف جرائم کا مقدمہ جلد از جلد درج کرنا ہوگا اور جو افسر دو گھنٹے کےاندر مقدمہ درج نہیں کرے گا اُسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی وزیر شیری مزاری نے ایوان میں زینب الرٹ بل پیش کیا۔

کے پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

Leave a reply