علی سیٹھی کا گایا ہوا گانا پسوڑی نے بے حد شہرت ھاصل کی ہے. پاکستانی ہوں یا بالی وڈ کی سلیبرٹیز سب نے اس گیت کو نہ صرف انجوائے کیا ہے بلکہ اس پر وڈیوز بنا کر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں. بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس گانے کو انجوائے کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی . اری جیت جیساگلوکار بھی علی سیٹھی کے اس گیت کو لائیو کنسرٹس میں گا رہا ہے. علی سیٹھی نے ایسی ہی ایک اور کامیابی اپنے نام کی ہے جی ہاں علی سیٹھی نے گزشتہ رات لاس اینجلس میں ہونے والی آسکر پارٹی میں پسوڑی لائیوگایااور سماں باندھ دیا. سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں علی سیٹھی کو پرفارم کرتے اور لوگوں کو انجوائے کرتا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.
علی سیٹھی کا کوک سٹوڈیو کے لئے گایا ہوا یہ گیت ریلیز سے لیکر ابھی تک مقبول ہے . آج بھی اس گیت کو دیوانہ وار سنا جا رہا ہے. یاد رہے کہ علی سیٹھی نے یہ گیت کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 کے لئے گایااور اس گانے کو جو پذیرائی ملی ہے وہ ابھی تک کوک سٹوڈیو کے کسی دوسرے گیت کے حصے میں نہیں آئی .