بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی جو کہ بگ باس او ٹی ٹی ٹو کی کنٹسٹینٹ ہیں وہ ہیں آج کل کافی چرچا میں ، بگ باس او ٹی ٹی ٹو کی میزبانی بھی سلمان خان ہی کررہے ہین، شو میں عالیہ سے سلمان خان نے پوچھا کہ بگ باس میں آئی ہیںتو کیا سوچ کر آئی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں بہت مشکل حالات سے گزری ہوں میں ان سب کو بھولنا چاہتی ہوں اور بگ باس نے جو مجھے موقع دیا ہے اسکو بھرپور طریقے سے آزمانا چاہتی ہوں.
انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کو اس شو کے زریعے مکمل طور پر بدلنا چاہتی ہوں ، جو کچھ بھی میری زندگی میں ہوا میں اس سب کو بھول جانا چاہتی ہوں، انہوں نے کہا کہ ”جب نواز الدین صدیقی کو پتہ چلا کہ مجھے بگ باس میںجانے کی آفر آئی ہے تو انہوں نے مجھے بیسٹ وشز دیں”. عالیہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہوں اب میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی ہوں .انہوں نے کہا کہ بگ باس میںآکر بہت مزاہ آرہا ہے امید ہے کہ میں یہ شو جیت کر نکلوں گی.
ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن
امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ
بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند