ایمان مزاری کی ضمانت منظور،علی وزیر کو جیل بھجوا دیا

پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی
Ali wazir

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف تھانہ ترنول میں کارسرکار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کیس کی سماعت ہوئی

علی وزیر کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا،ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں،ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے کیس کی سماعت کی،پراسیکیوٹر عاطف الرحمان عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز پر کیس میں شریک ملزمان کی حاضری لگائی گئی، پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ علی وزیر کی حد تک پہلے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مل چکا ہے ،ملزم علی وزیر کی جانب سے پولیس سے تعاون نہیں کیا جا رہا،علی وزیر سے پولیس کٹ اور ہتھیار ریکور کرنے ہیں،پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی

علی وزیر کے وکیل کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی، وکیل صفائی نے کہا کہ دو روز کا جسمانی ریمانڈ مل چکا ہے لیکن کوئی چیز ریکور نہیں ہوئی،وکیل صفائی کی جانب سے ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا، پراسیکیورٹر عاطف الرحمن نے کہا کہ علی وزیر سے چںد ثبوت برآمد بھی ہوئے ہیں،وکیل صفائی عطا اللہ کنڈی نے کہا کہ علی وزیر کے خلاف درج مقدمے میں 3 ناقابلِ ضمانت دفعات ہیں، دیگر قابلِ ضمانت ہیں، ریلی کے شرکاء کوئی بھی ہوسکتے ہیں، علی وزیر کا ریلی کے شرکاء سے کچھ لینا دینا نہیں، پولیس والے آخر علی وزیر سے آخر کیا اگلوانا چاہتے ہیں؟ پراسیکیورٹر عاطف الرحمن نے کہا کہ شریک ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے، ملزم تعاون نہیں کررہا،

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

سابق ممبر قومی اسمبلی علی وزیر روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ جلسہ کرنے جارہے تھے تو کافی پکڑ دھکڑ ہورہی تھی،نگراں حکومت کی کال آئی، بات چیت چل رہی تھی،جلسہ کرلیا تو نگراں وزیرداخلہ نے شکریہ کا ٹویٹ کیا،جلسے کے بعد چںد شرکاء سپریم کورٹ کی طرف پہنچ گئے،عدالت نے علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

ایمان مزاری کی ضمانت منظور،علی وزیر کو جیل بھجوا دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اورعلی وزیر کے خلاف تھانہ ترنول میں کارسرکار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت کی ۔ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے عدالت نے ایمان زینب مزاری کی 30 ہزار کےضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی کی جبکہ عدالت نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔

Comments are closed.