علی وزیر کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت

علی وزیر کی درخواست ضمانت،سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت #Baaghi

علی وزیر کی درخواست ضمانت،سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ،

دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا علی وزیر کی تقریر کے ترجمے کی کاپی موجود نہیں ہے عدالت نے علی وزیر کی تقریر کے ترجمے کی کاپی طلب کر لی ملزم کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر کی تقریر کا پشاوریونیورسٹی کے پروفیسر نے ترجمہ کیا تھا انسداد دہشتگردی کی عدالت کی ہدایت پر تقریر کا پشتو سے اردو میں ترجمہ کیا گیا تھا عدالت نے ترجمے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ علی وزیر کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے، جس پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کا الزام ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دو مہینے فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا اور ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی

 

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Comments are closed.