اداکار و گلوکار علی ظفر کے پی ایس ایل سیزن فائیو کے ترانے نے ریلیز ہوتے ہیں میلہ لُوٹ لیا اس ترانے کو مدحوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی اب فخر عالم نے اس ترانے کی پنجابی اور اردو میں دبنگ کرنے کا اعلان کیا ہے

باغی ٹی وی : علی ظفر کے مداحوں کی پُرزور فرمائش پربنائے گئے پی ایس ایل سیزن فائیو کے ترانے نے ریلیز ہوتے ہیں میلہ لُوٹ لیا اس ترانے کو مدحوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی اور اب اس ترانے کی پنجابی اور پشتو میں ڈبنگ بھی کی جائے گی


فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اظہر علی علی ظفر کا ترانہ میلہ لُوٹ لیا بلوچی زبان میں گا رہے ہیں اور اس گانے پر فخر عالم اور علی اظہر اور گرانٹ ایلیوٹ ڈانس کرتے بھی نظر آ رہے ہیں

اس ویڈیو کے کیپشن میں فخر عالم نے لکھا کہ اب ہم اس ترانے کی پنجابی اور پشتو زبان میں ڈبنگ کریں گے لیکن ابھی بلوچی میں گایا جا رہا ہے ہم سب کو پورے پاکستان سے پیار ہے اس کو اظہر علی لیڈ کریں گے

اس میں ان کے ساتھ کرکٹر گرانٹ ایلیوٹ بھی شامل ہوں گے

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی جس کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گزشتہ ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر تیار ہو کے خلاف ٹوئٹس کروائیں

اس کے بعد علی ظفر کی ایک طنزیہ ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ مداحوں کے اصرار پر انہوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا ساتھ ہی اس کی دھن بھی جاری کی تھی علی ظفر نے گانے کی دھن جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے ڈانس اسٹیپس بھیجنے کا کہا تھا جس کے بعد دنیا بھر سے مداحوں انہیں ڈانس اسٹیپس بھجوائے اور بعد ازاں علی عظمت نے بھی ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ وہ بھی علی ظفر کو گانے کے لیے ڈانس اسٹیپس بھجوائیں گے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئیں ویڈیوز کو علی ظفر نے کمال مہارت سے اپنی ویڈیو میں ڈال دیے

اس ترانے پر مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے میلہ لوٹ لیا مداحوں کو متاثر کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے جبکہ میلہ لوٹ لیا نے یوٹیوب پر محض 2 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز حاصل کر کے تاریخ رقم کردی

علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے نے میلہ لُوٹ لیا

Shares: