علی ظفر نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ بہترین گلوکار بھی ہیں. علی ظفر نے ہمیشہ ایسا میوزک ترتیب دیا ہے جس کو سن کو شائقین جھوم اٹھتے ہیں. ان کا پی ایس ایل کا گایا ہوا اینتھم آج تک لوگوں کو یاد ہے. ان کے بعد اور ان سے پہلے ابھی تک پی ایس ایل کا ایسا اینتھم نہیں آ سکا جسکو علی ظفر کے اینتھم جتنی مقبولیت حاصل ہو. علی ظفر نے حال ہی میں‌اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے گانے کے بول ہیں آکھیاں. اس گانے کو انہوں نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا ہے اور شائقین اس گانے سے محظوظ ہو رہے ہیں اس گانے کی ریلیز سے قبل علی ظفر نے وڈیو

کے زریعے اپنے پرستاروں سے انٹریکشن کیا اور ان کو بتایا کہ وہ اپنا ایک نیا گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ سب کو یہ گانا نہ صرف پسند آئیگا بلکہ یہ گانا ٹرینڈ بھی کریگا . علی ظفر کا نیا گانا آکھیاں وائرل ہو رہا ہے اور شائقین اس گانے سے محظوظ ہو رہے ہیں. یوں علی ظفر ایک بار پھر لوگوں کے دل جیتنے میں‌کامیاب ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ علی ظفر کا شمار ہمارے ان باصلاحیتوں‌فنکاروں میں‌ہوتا ہے جنہوں نے بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بالی وڈ کی نامور ہیروئینز کے ساتھ کام کیا .

Shares: