علی ظفر کا کوئٹہ اور کیماڑی ناخوشگوار واقعات پر افسوس کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوگار علی ظفر نے گذشتہ روز وقوع پزیر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار و گلوگار علی ظفر نے گذشتہ روز وقوع پزیر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں پر اسرار گیس پھیلنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے لوگوں کو لکھا کہ مہربانی کر کےماسک پہنیں گھروں کے اندر رہیں اور متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ اللہ ہم سب کی مدد کرے

کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے علی ظفرنے لکھا کہ ہماری سرزمین پر پھٹنے والا کوئی بھی بم ہماری طرز زندگی پر ایک وار کی طرح ہے جبکہ ہماری ثقافت امن اور محبت کی نمائندگی کرتی ہے


انہوں نے لکھا کوئٹہ میں متاثرین خاندانوں کے لئے دعا گو ہیں انہوں نے کوئٹہ دھماکے سے متاثر ین خاندانوں کے لئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر یہ تباہی کب ختم ہوگی؟ آخر کب ہمارے تمام زخم بھر جائیں گے؟

واضح رہے کہ گذشتہ روز کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج ہونے سے 9 ہلا کتیں ہوئی ہیں جبکہ کوئٹہ کی اہم شاہراہ پر پریس کلب کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک لیویز اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے

Comments are closed.