علی زیدی کی ضمانت منظور؛ عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

0
120
Ali zaidi

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے.

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے معاملے پر ڈی سی آفس کیماڑی میں ڈی آر او کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں نامزد علی زیدی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دائر کی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی درخواست ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو 28 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کے بلال غفار، سعید آفریدی اور دیگر پہلے ہی مقدمے میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا تھا بلدیاتی حکومت کے لیے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ ہے، کل حافظ نعیم الرحمان ہمارے پاس آرہے ہیں، ان سے ملاقات کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ اب پیپلز پارٹی زرداری مافیا ہے، ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

Leave a reply